10 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوس طیارے کی طرف سےایران کی فضائی حدود کے 250 کلو میٹر اندر دراندازی امریکہ کا اشتعال انگیز اقدام ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوس طیارے کی طرف سےایران کی فضائی حدود کے 250 کلو میٹر اندر دراندازی امریکہ کا اشتعال انگیز اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور کے سراسر خلاف ہے۔ اور اس قسم کے اشتعال انگيز اقدام کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکی حکومت کے دوش پر ہے۔

قشقاوی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام پر سخت رد عمل ظاہر کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک بالخصوص دوست ممالک سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز بلند کریں اور امریکہ کو اشتعال انگیز اقدام کرنے سے باز رکھیں ، ورنہ اس سنگين نتائج برآمد ہونگے۔....... /169